ملک میں کورونا سے 24 گھنٹے کے دوران مزید 39 اموات، 1,742 نئے کیسز رپورٹ

ملک میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹے کے دوران مزید 39 افراد جان سے گئے جبکہ 1,742 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، خطرناک مہلک وائرس نے اب تک 27,729 افراد کی جان لے لیں جبکہ کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 1,245,127 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 4 لاکھ 57 ہزار 458 ہوگئی جبکہ پنجاب میں 4 لاکھ31 ہزار 092 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں1 لاکھ 73 ہزار 796، اسلام آباد میں ایک لاکھ 05 ہزار 417، بلوچستان میں 32 ہزار 916، گلگت بلتستان میں 10ہزار 321 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 34 ہزار 127 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سنٹر6 کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید 39 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 27 ہزار 729 تک پہنچ گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں