ملک بھر میں کورونا سے مزید 19 افراد انتقال کر گئے، 764 نئے کیسز رپورٹ

ملک بھرمیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 19 افراد ہلاک ہوگئے اور 764 مزید نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق این سی اوسی کا کہنا ہے کہ ملک بھرمیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 764 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 19 افراد انتقال کر گئے۔

این سی اوسی کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے کے دوران 40 ہزار 584 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جبکہ ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 1.88 فیصد ہوگئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں