بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی جاری ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع کولگام میں دو کشمیری نوجوان شہید کر دئیے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے حسین پورہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔
گزشتہ روز سے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ضلع کولگام میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کر دی تھی۔
بھارتی فوجیوں ، پیرا ملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس اور پولیس نے ضلع کے علاقے حسن پورہ کے تمام داخلی اور خارجی راستے سیل کر کے تلاشی آپریشن شروع کیا تھا۔
واضح رہے کہ رواں ہفتے بھی مقبوضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی فوجیوں نے مزید 3 بے قصور نوجوانوں کو شہید کردیا تھا۔
بھارتی فوجیوں نے اپنی جاری ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع بڈگام میں مزید تین کشمیری نوجوان شہید کر دیے تھے، فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے چاڈورہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا تھا.