معروف اداکار فیصل قریشی بھی کورونا کی چوتھی لہر کا شکار ہوگئے

کراچی: اداکار عدنان صدیقی کے بعد معروف اداکار و میزبان فیصل قریشی بھی کورونا کی چوتھی لہرکا شکار ہوگئے ہیں ۔اداکار نے انسٹاگرام پر اسٹوری شیئرکرتے ہوئے اپنے مداحوں کو اس حوالے سے مطلع کیا۔

فیصل قریشی نے اسٹوری میں تمام صارفین کو ہدایت کی کہ اپنا خاص خیال رکھیں کیونکہ کورونا کی نئی قسم (ڈیلٹا ویرینٹ) لوگوں کو بری طرح متاثر کررہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ میں ویکسینیٹڈ ہوں اور آئندہ کچھ روز کیلئے آئسولیشن میں ہوں، مجھ میں وائرس کی کوئی علامات تاحال موجود نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کورونا وائرس کی چوتھی لہر نے کئی اداکاروں کو متاثر کیا جن میں زرنش خان، مصطفی قریشی ،سنبل اقبال، اشنا شاہ اور عدنان صدیقی شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں