معروف اداکار عمر شریف ایئر ایمبولینس سے بیرون ملک روانہ

اداکار اور کامیڈین عمرشریف علاج کیلئے ایئر ایمبولینس کے ذریعے بیرون ملک روانہ ہو گئے ہیں۔

کراچی ائیرپورٹ انتظامیہ کیجانب سے انہیں گلدستہ بھی پیش گیا اور نیک خواہشات کیساتھ روانہ کیا گیا۔

ترجمان آغا خان اسپتال کا کہنا ہے کہ عمرشریف کو اسپتال سے ایمبولینس کےذریعے ایئرپورٹ روانہ کیا گیا۔

عمر شریف ایئر ایمبولینس کے ذریعے بیرون ملک روانگی کیلئے تیار

اہلیہ زریں شریف کا کہنا ہے کہ واشنگٹن اسپتال میں عمرشریف کاعلاج کیا جائے گا۔ عمر شریف کابلڈ پریشر ہائی ہوا تھا اور دوبارہ دل کادورہ پڑا۔

انہوں نے کہا ہم عمر شریف کی بیرون ملک منتقلی کے انتظامات پر سندھ حکومت کے شکرگزار ہیں۔ ایئر ایمبولینس کل کراچی ایئر پورٹ پر پہنچی تھی اور امکان ہے کہ آج روانہ ہو جائے گی۔

عمرشریف کی علاج کیلئے بیرون ملک روانگی گزشتہ روز طبیعت ناساز ہونے کے سبب مؤخر کر دی گئی تھی۔اسپتال میں ڈائیلیسز کے دوران عمر شریف کا بلڈ پریشر کم ہوگیا تھا۔ طبیعت بگڑنے پر عمرشریف کو سی سی یو وارڈ  منتقل کردیا گیا۔

اہلخانہ نے اپیل کی ہے کہ مداح عمر شریف کی طبیعت کے حوالے سے دعا کریں۔ ان کے بیٹے جواد عمر نے کہا ہے کہ والد  کو انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے، ان کی صحتیابی ان کی امریکہ روانگی سے مشروط ہے۔

عمر شریف کو امریکا منتقل کرنے کےلیے منیلا سے ائیر ایمبولینس کراچی ائیرپورٹ پہنچ گئی ہے۔ کراچی ایرپورٹ پر تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ کراچی سے  ائیر ایمبولینس براستہ جرمنی فیولنگ کے بعد امریکا جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں