چیئرمین نیب کی تقرری سےمتعلق آرڈیننس کو مسترد کرتے ہیں، ن لیگ

مسلم لیگ ن نے چیئرمین نیب کی تقرری سے متعلق حکومتی آرڈیننس کو مسترد کردیا۔

ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کالے قانون کی مذمت کرتے ہیں، اس کی بھرپور مزاحمت کریں گے۔

ن لیگ نے چیئرمین نیب کی تقرری سےمتعلق آرڈیننس کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

اس حوالے سے مریم اورنگزیب نے کہا کہ پارٹی کی قانونی ماہرین سے مشاورت جاری ہے، سیاسی انتقام کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کیلئے قانون بدلا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس آرڈیننس سے ملک میں افراتفری اور انتشار پھیلے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں