مسافر طیارہ اور ہیلی کاپٹر اآپس میں ٹکرا گئے ، کئی ہلاکتیں

امریکہ میں ایک انجن والا چھوٹا طیارہ اور ایک ہیلی کاپٹر فضا میں آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست ایری زونا میں دوران پرواز ایک انجن والا مسافر بردار چھوٹا طیارہ ہیلی کاپٹر سے ٹکرا گیا۔ حادثے میں دو افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔تصادم کے بعد ہیلی کاپٹر زمین بوس ہوگیا اور اس میں آگ بھڑک اُٹھی۔ ہیلی کاپٹر میں سوار دونوں افراد ہلاک ہوگئے تاہم طیارے نے زمین پر محفوظ لینڈنگ کرلی۔

طیارے میں دو افراد سوار تھے جنھیں معمولی چوٹیں آئی ہیں۔ حادثے کی وجوہات کے تعین کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔

حادثے کے بعد ایئرپورٹ کے رن وے کو بند کردیا گیا۔واضح رہے کہ امریکا میں ایک انجن والے چھوٹے طیارے کے حادثات عام ہے جس پر ایک انکوائری کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے جو ان طیاروں کے لیے پائلٹس کی تربیت اور مستقبل کا لائحہ عمل ترتیب دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں