مساجد میں صرف ویکسینیڈ افراد کو نماز ادا کرنے کی اجازت ہوگی، حکم نامہ جاری

سندھ بھر میں مساجد میں صرف ویکسینیڈ افراد کو نماز ادا کرنے کی اجازت ہوگی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی ہدایت پر محکمہ داخلہ سندھ نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے تدارک کیلئے نیا حکم نامہ جاری کردیا۔

جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق مساجد میں صرف ویکسینیڈ افراد کو نماز ادا کرنے کی اجازت ہوگی، نماز اور مذہبی اجتماعات کے لئے ماسک کا استعمال لازمی ہوگا۔

نوٹی فکیشن میں ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کےلئے مساجد میں کارپٹ بھی ہٹا دیئےجائیں۔

اس سے قبل وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق اپنے بیان میں کہا کہ سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 6468 نمونوں کی جانچ کی گئی، جس میں 43 نئے کیسز رپورٹ ہوئے تاہم اس دوران کوئی اموات نہیں ہوئی جب کہ اموات کی مجموعی تعداد 7619 ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 460136 ہوچکی ہے اور اس وقت 5995 مریض زیر علاج ہیں جن میں 5794 گھروں میں، 12 آئسولیشن سینٹرز میں اور 189 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں جب کہ 187 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے، 15 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں