مریم صاحبہ اب بیٹے کی شادی کے بہانے ملک سے بھاگنے کا پلان بنا رہی ہیں

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے ٹوئٹ کی ہے کہ مریم صاحبہ اب بیٹے کی شادی کے بہانے ملک سے بھاگنے کی پلاننگ کر رہی ہیں لیکن اس بار یہ بہانے نہیں چلیں گے۔

شہباز گل نے لکھا کہ بہت ہو گیا جھوٹ، بیٹے کو پاکستان بلائیں اور یہاں شادی میں شرکت کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت ہر طرح سے آپ کے بھاگنے کی اس سازش کو ناکام بنائے گی۔ اس لائن پراب ان کمنگ کی سہولت ہے آؤٹ گوئنگ مکمل بند ہے۔

معاون خصوصی نے ٹوئٹ میں ن لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ‏مریم صاحبہ ہر صورت ملک سے فرار چاہتی ہیں تا کہ سزا نہ کاٹنی پڑے جبکہ دوسری طرف بہو کا دل ہے کہ وہ پاکستان میں ہی رہیں۔ اب بھلا بتائیں اتنی لڑاکا ساس کا مقابلہ کونسی بہو کرے گی؟۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ہماری باجی مریم سے تو ساری ن لیگ پناہ مانگتی ہے بیچاری اکیلی بہو تو یہ معرکہ انجام نہیں دے سکے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں