محکمہ موسمیات نے کراچی میں بارش کی پیشگوئی

کراچی:محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ کل سے بادل آنا شروع ہوجائیں گے۔کراچی میں یکم اور دو ستمبر کو بارش متوقع ہے۔

ڈائریکٹر میٹ آفس سردار سرفراز نے بتایا کہ کل سے بادل آنا شروع ہوجائیں گے۔ شہر میں تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں جبکہ رات اور صبح میں پھوار کے امکانات ہیں۔ پورا ہفتے شہر میں کوئی غیر معمولی بارش کا امکان نہیں ہے ۔تاہم امید ہے کہ اگست کے آخر یا ستمبر کے شروع میں بارش ہوسکتی ہے۔

انھوں نے واضح کیا کہ سندھ میں 31 اگست کے بعد بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے جو بڑھتے ہوئے کراچی تک بھی آسکتا ہے۔یکم اور 2 ستمبر تک ہی بارش ہوسکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں