محرم کے انتظامات کے حوالے سے اہم اجلاس

ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کے زیر صدارت کے ایم سی بلڈنگ میں محرم الحرام کے انتظامات کے حوالےسے اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں تمام مکاتب فکر کے علماء کرام، مشائخ عظام اور منتظمین مجالس و جلوس بھی شریک ہوئے۔

محرم الحرام کے حوالے سے انتظامات کے لیے کے ایم سی بلڈنگ میں اہم بیٹھک ہوئی ہے۔

اجلاس کے دوران علماء کرام نے ایڈمنسٹریٹر کراچی کو مسائل سے متعلق آگاہ کیا۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی نے محرم الحرام کے دوران تمام سہولیات کی فراہمی کی یقین دیانی کرائی۔ اس موقع پر بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ کراچی کے جہاں سے بھی جلوس گزرے گا جن مقامات میں مجالسِ ہونگی میں خود تمام انتظامات کا جائزہ لونگا۔

اجلاس میں ایڈشنل آجی کراچی ، ڈی آئی جی سائوتھ، ڈی آئی جی ٹریفک، تمام ڈی سیز اور ایم سیز اور کے ایم سی کے افسران نے بھی شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں