محرم کا چاند نظر آگیا، عاشورہ 19 اگست کو ہوگا

کوئٹہ: مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا کہ محرم الحرام کا چاند نظر آگیا ہے۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کوئٹہ میں ہوا۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین سید عبدالخبیر آزاد نے کی۔ مرکزی اور زونل کمیٹی کوئٹہ کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔

محکمہ موسمیات کی نمائندگی ڈی جی محمد ریاض نے کی۔ اسپارکو نمائندہ غلام مرتضیٰ اور ڈی جی سائنس و ٹیکنالوجی زین العابدین بھی شریک تھے۔ صوبائی اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے ہیڈ کواٹرز میں ہوئے۔

پنجاب حکومت نے9 اور10 محرم الحرام کو لاہور سمیت بڑے شہروں میں موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں