متحدہ عرب امارات: پاکستانی رائیڈر نے ایمانداری کی نئی مثال قائم کردی

دبئی: متحدہ عرب امارات میں 10سالوں سےمقیم 35 سالہ پاکستانی فوڈ ڈیلیوری رائیڈر منظر عباس نے اپنی ایمانداری کی بدولت ایک مصری خاندان کو شدید پریشانی میں مبتلا ہونے سے بچالیا۔

خلیج ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق منظر عباس شارجہ یونیورسٹی میں کھانے کا آرڈر دینے کیلئے جا رہا تھا جب اسے شارجہ کی امریکن یونیورسٹی جانے والی سڑک کے فٹ پاتھ پر خاتون کا ہینڈ بیگ گِرا ہوا نظر آیا۔

منظر عباس اس امید پرکچھ لمحے وہاں انتظار کرتا رہا کہ بیگ کا مالک جلد ہی بیگ لینے آئے گا لیکن انتظار کرنے جب کوئی نہیں آیا تو منظر عباس نے بیگ کی واپسی کی امید پربیگ کی تلاشی شروع کردی،تلاشی کرنے پر بیگ سے یونیورسٹی کیلئے 20,000 درہم کا ایک چیک، شناختی کارڈ اور اہم کاغذات بر آمد ہوئے، انہوں نے یکِ بعد دیگرِ شناختی کارڈ پر موجود نمبر پر کال ملانا شروع کردی۔

خاتون کے بیٹے اور میڈیکل کے طالب علم طارق محمد نے خلیج ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا:”جب عباس نے میری والدہ کو فون کیا تو وہ خوفناک حالت میں تھیں،ہم سب شدت سے اس کے بیگ کو ہر جگہ تلاش کر رہے تھے۔ میری والدہ میری بہن کی کالج کی فیس ادا کرنے یونیورسٹی گئی تھیں۔”

انہوں نے مزید کہا:”ہم مکمل صدمے کی حالت میں تھے، عباس نے ہمیں یقین دلایا کہ وہ ہم سے ملنے آ رہے ہیں اور بیگ میں موجود سمان محفوظ ہے، اس نے ہمیں اس وقت بچایا جب ہم مایوس ہوچکے تھے۔”

مصری خاندان 25 سالوں سے متحدہ عرب امارات میں مقیم ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں