ماسک اور ویکسی نیشن سے ہم اس وباء کا مقابلہ کرسکتے ہیں۔ ترجمان حکومت سندھ مرتضی وہاب

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پچھلے چند روز میں میڈیا کے تعاون سے جو عوام کی ذہن سازی کی گئی اسکے مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ماسک اور ویکسی نیشن سے ہم اس وباء کا مقابلہ کرسکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے ڈیفنس خیابان سحر میں ویکسی نیشن سینٹر کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کا بڑی تعداد میں ویکسی نیشن کروانا خوش آئند بات ہے۔

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ شہری ماسک کا استعمال ضرور کریں۔ ہم سیاسی لیڈران اور میڈیا کے دوست معاشرے میں اہمیت رکھتے ہیں۔ہمیں لوگ دیکھتے اور سنتے ہیں، ہم ماسک پہنیں گے تو عوام بھی ماسک استعمال کریگی۔ہمیں اپنی اور اپنے اہل خانہ کو کورونا سے محفوظ کرنا ہے

ہم سب نے ذمہ داری کا احساس کرنا ہے جس کے نتیجے میں بھارتی ویرینٹ یا بھارتی سازش کو قابو کرنے میں آسانی ہوگی۔پچھلے چند روز میں میڈیا کے تعاون سے جو عوام کی ذہن سازی کی گئی اسکے مثبت اثرات مرتب ہوئے۔

ترجمان حکومت سندھ نے کہا کہ کل ایک روز میں سندھ میں دو لاکھ بائیس ہزار افراد نے ویکسیشن کروائی،یہ تعداد پچاس ہزار سے بڑھ کر دو لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔

واضح رہے کہ ویکسی نیشن سینٹر ڈیفنس کلفٹن ریئل اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے قائم کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں