لیپ ٹاپ پر واٹس ایپ استعمال کرنے والوں‌کے لیے خوشخبری

ملٹی میڈیا شیئرنگ ایپ واٹس ایپ نے صارفین کے لئے ایسی سہولت متعارف کروادی ہے جس میں اب انٹرنیٹ کی ضرورت نہیں ہوگی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اگر صارف کے فون کا انٹرنیٹ ڈسکنیکٹ ہوجائے تب بھی ڈیسک ٹاپ پر واٹس ایپ کی سہولت موجود ہوگی یعنی اب لیپ ٹاپ اور ڈیسک ٹاپ پر واٹس ایپ استعمال کرنے کیلئے فون کی ضرورت نہیں ہوگی۔


خیال رہے کہ کمپنی کی جانب سے یہ سہولت فی الحال آئی فون کے صارفین کے لئے پیش کی گئی ہے تاہم کچھ دنوں میں یہ سہولت انیڈرائیڈ یوسرز کے لئے پیش کردی جائے گی۔

اس سے قبل پیش کی جانے والی سہولت کے مطابق واٹس ایپ کے نئے فیچر کے ذریعے صارف گروپ میں مِس کی گئی کال کو دوبارہ جوائن کر سکتا ہے۔

اس فیچر کے ذریعے صارف کال کے دوران دیگر آپشنز آسانی سے ڈھونڈ سکے گا جبکہ سکرین کے نیچے رنگ کا آپشن بھی موجود رہے گا۔
یہ آپشن فی الحال آئی او ایس بیٹا ورژن استعمال کرنے والوں کیلئے ہے البتہ امید کی جا رہی ہے کہ یہ فیچرز اینڈرائیڈ صارفین کیلئے بھی جلد میسر ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں