لکس سٹائل ایوارڈز کے موقع پر اداکارہ میرا کی ویڈیو وائرل

پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا کی جیو لکس سٹائل ایوارڈز 2021 کی ریڈ کارپیٹ پر بنائی گئی سلو مو ویڈیو وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اداکارہ میرا نے اپنی ایک خوبصورت سلو مو ویڈیو شیئر کی ہے جو لکس سٹائل ایوارڈز 2021 کی ریڈ کارپیٹ پر بنائی گئی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میرا نے مہرون رنگ کی حسین میکسی زیب تن کی ہوئی ہے اور وہ ریڈ کارپیٹ پر اپنی خوبصورتی کے جلوے بکھیرتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔میرا کی اس ویڈیو کو اُن کے مداح بہت پسند کررہے ہیں اور کمنٹ سیکشن میں اداکارہ کے سٹائل کی تعریف بھی کرتے نظر آرہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ شب کراچی میں لکس سٹائل ایوارڈز 2021 کی تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جہاں اداکار اپنی خوبصورتی کے جلوے بکھیرتے ہوئے نظر آئے۔خیال رہے کہ لکس سٹائل ایوارڈز کے 20 سال مکمل ہونے پر خصوصی ترانا تیار کیا گیا تھا جس پر نامور سٹارز نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔

اس ترانے کی ہدایت کاری بلال مقصود نے دی تھی جبکہ اس کے لیے عاصم اظہر، عائمہ بیگ، عمیر جسوال، نتاشا بیگ اور ینگ سٹنر نے اپنی آواز کا جادو جگایا تھا۔جیو لکس سٹائل ایوارڈز 2021 میں اس ترانے پر ماہرہ خان، مہوش حیات، میرا، ریشم اور احسن خان نے اپنی پرفارمنس سے مداحوں کے دل موہ لیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں