لکس اسٹائل ایوارڈز 2021: یمنیٰ زیدی کی دلکش تصاویر وائرل

پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ یمنیٰ زیدی کی لکس اسٹائل ایوارڈز 2021 کے ریڈ کارپیٹ سے خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔

مختلف سوشل میڈیا پیجز پر یمنیٰ زیدی کی کراچی میں منعقد ہونے والی لکس اسٹائل ایوارڈز 2021 کی تقریب سے دلکش تصاویر شیئر کی جارہی ہیں اور مداحوں کی جانب سے بہت پسند بھی کی جارہی ہیں۔


اداکارہ وائرل ہونے والی ان تصاویر میں لائٹ جیولری اور مرون رنگ کی لپسٹک کے ساتھ کالے رنگ کی میکسی پہنے بہت خوبصورت لگ نظر آرہی ہیں۔

مداحوں کی جانب سے ان تصاویر کو سوشل میڈیا پر بہت پسند کیا جارہا ہے اور مختلف قسم کے تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

کوئی ان کی خوبصورتی کی تعریف کرتا نظر آرہا ہے تو کسی نے اداکارہ کو گلیمر کی دنیا سے وابستگی کے باوجود بھی ہمیشہ مناسب لباس پہننے پر سراہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں