لکس اسٹائل ایوارڈز 2021: بہترین اداکار کا ایوارڈ دانش تیمور کے نام

اداکار دانش تیمور جیو کے ڈرامے دیوانگی میں بہترین اداکاری پر ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

اداکار دانش تیمور کو لکس اسٹائل ایوارڈز میں مداحوں کی جانب سے فیورٹ اداکار قرار دیا گیا ہے۔

مداحوں کی جانب سے پسندیدگی پر دانش تیمور نے 20ویں لکس اسٹائل کا ایوارڈ حاصل کیا ہے، جبکہ دانش تیمور مصروفیت کے باعث ایوارڈ تقریب میں شریک نہیں ہوسکے۔

دانش تیمور کے لیے ایوارڈ فلم اسٹار میرا اور ریشماں نے پیش کیا، جبکہ اس تقریب کو احسن خان اور احمد علی بٹ ہوسٹ کر رہے تھے۔

مقبول ڈرامہ دیوانگی کو سیونتھ اسکائی پروڈکشن نے پروڈیوس کیا جبکہ اس ڈرامے کی اداکارہ حبا بخاری کو بھی مداحوں کی جانب سے فیورٹ قرار دیا گیا۔

معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی بھی ڈرامہ سیریل ’پیار کے صدقے‘ میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ جیتنے میں کامیاب ہوپائی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں