لٹل ماسٹر حنیف محمد کی پانچویں برسی

پاکستان کے لیجنڈ کرکٹرحنیف محمد کی آج پانچویں برسی ہے۔ لٹل ماسٹرکی عرفیت سے مشہورحنیف محمد نے پاکستان کی پہلی ٹرپل سنچری بنائی اورفرسٹ کلاس کرکٹ کی ایک اننگ میں پانچ سو رنز اسکور کیے۔

حنیف محمد 21 دسمبر 1934 کو ریاست جونا گڑھ میں پیدا ہوئے تھے۔ لیجنڈ کرکٹر 1969ء تک ٹیسٹ کرکٹ کے میدان میں فعال رہے اس دوران انہوں نے 55 ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی اور 12 سنچریوں کی مدد سے مجموعی طور پر 3915 رنز اسکور کیے۔ ان کی ان 12 سنچریوں میں ایک ٹرپل سنچری (337 رنز) بھی شامل تھی جو آج بھی کسی پاکستانی کرکٹر کا ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے بڑا اسکور ہے۔

حنیف محمد کو 1968ء میں وزڈن نے کرکٹر آف دی ایئر کا اعزاز دیا۔ وہ ان تین پاکستانی کھلاڑیوں میں شامل ہیں جن کی تصاویر آئی سی سی کے ہال آف فیم میں دنیا کے 55 بڑے کھلاڑیوں کی تصاویر کے ساتھ آویزاں کی گئی ہیں۔ پاکستان کے بقیہ دو کھلاڑی عمران خان اور جاوید میاں داد ہیں۔ حنیف محمد نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں بھی 499 رنز کی ایک اننگز کھیلی تھی جو ایک طویل عرصے تک دنیا کی سب سے بڑی اننگز کے اعزاز کی حامل رہی تھی۔ حکومت پاکستان نے ان کی خدمات کے اعتراف کے طور پر انہیں 1960 میں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں