لاہور ٹریفک پولیس کا ویکسی نیشن نہ کرانے والے افراد کو لائسنس نہ دینے کا فیصلہ

ٹریفک پولیس کی جانب سے انسداد کورونا کے لئے ویکسی نیشن کرانے والے شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس جاری نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق سٹی ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) منتظر مہدی کا کہنا ہے کہ ویکسی نیشن نہ لگوانے والوں کو ڈرائیونگ لائسنس جاری نہیں ہوں گے اور پیر سے صرف ویکسینیٹڈ افراد کو ہی ڈرائیونگ لائسنس سینٹرز میں داخلے کی اجازت ہوگی اور ویکسی نیشن کارڈرکھنے والے افراد کو ہی لائسنس کا اجرا کیا جائے گا۔

سی ٹی اونے مزید بتایا کہ کورونا وبا سے تحفظ کے لئے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے گا۔سٹی ٹریفک پولیس نے کورونا وبا میں بہترین فرائض سرانجام دیئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں