لاہورمیں مرغی کا گوشت 11 روپے کلو مہنگا ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں 11 روپے اضافے کے بعد گوشت کی قیمت 262 روپے سے بڑھ کر 273 روپے کلو ہو گئی ہے۔
تاہم فارمی انڈے کی قیمت میں فی درجن 16 روپے کی کمی ہوئے ہے جس کے بعد ایک درجن انڈوں کی قیمت 162 روپے سے کم ہو کر 178 روپے ہوگئی ہے۔
دوسری جانب سال 2022 کے پہلے ہفتے کے دوران بھی مہنگائی کی شرح میں 0.08 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔
وفاقی ادارہ شماریات (ایس پی آئی) کے مطابق آلو 5.23 فیصد، چکن 4.45 فیصد، کیلے 2.56 فیصد اور پیاز سمیت کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے مہنگائی 0.08 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
پاکستان بیورو آف اسٹیٹسٹکس کا کہنا ہے کہ برائلر مرغی 8 روپے 96 پیسے ، دال مسور 3 روپے 23 پیسے ، دال مونگ 1 روپے 67 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی جبکہ چینی کی فی کلو قیمت 62 پیسے اضافے کے بعد 92 روپے 74 پیسے فی کلو ہوگئی۔
علاوہ ازیں رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے 25 ایشاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، سات ایشیاء کی قیمتوں میں کنی آئی اور 19 ایشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رہی، کم آمدنی رکھنے والا غریب طبقہ مہنگائی سے سب سے زیادہ متاثر ہوا جس کے لیے مہنگائی کی شرح 21.38 فیصد رہی۔