قومی اسنوکر، محمد آصف کی کامیابی کے ساتھ محمد سجاد کی ناکامی کا سلسلہ جاری

46ویں قومی اسنوکر چیمپئن شپ کے میچز کراچی میں جاری ہیں، ایونٹ کے دوسرے روز سیکنڈ سیڈ محمد سجاد کو مسلسل دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

ٹاپ سیڈ محمد آصف کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ بابر مسیح بھی فتحیاب ہوئے۔

کراچی میں چیمپئن شپ کے دوسرے روز سابق چیمپئن اور سیکنڈ سیڈ محمد سجاد کو سیف اللّٰہ نے 2-4 سے شکست دیدی، یہ محمد سجاد کی ٹورنامنٹ میں دوسری شکست ہے۔

ٹاپ سیڈ محمد آصف نے رمبیل گل کیخلاف اپنا میچ باآسانی جیت لیا، انہوں نے 0-4 سے کامیابی حاصل کی۔

اویس اللّٰہ نے عبدالقادر کیخلاف سنچری بریک کھیلتے ہوئے0-4 سے فتح اپنے نام کیاجبکہ شاہد آفتاب نے بھی اپنا میچ جیت لیا۔

سکس ریڈ ورلڈ کپ کا فائنل کھیلنے والے بابر مسیح نے جاوید انصاری کو2-4 سے زیر کیا جبکہ ایک اور اپ سیٹ میں سیڈ نمبر 7 نسیم اختر کو عامر شہزاد نے 3-4 سے شکست دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں