قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام 5 بجے منعقد ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس کا 18 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے، وقفہ سوالات بھی ایجنڈا کا حصہ ہے، کورونا کی وجہ سے کاروبار کی ہفتہ وار دودن بندش سے متاثرہ تاجروں کو ریلیف اور بجلی بلوں میں رعایت، کرایوں میں کمی نہ کئے جانے پر نوٹس بھی کارروائی میں شامل ہوگا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی آرڈیننس2021 ایوان کے سامنے پیش کیا جائے گا، آئیل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی ترمیمی بل2021 پیش کیا جائے گا، پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ایجوکیشن بل2021 بھی ایوان میں متعارف کروایا جائے گا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ متروکہ وقف املاک منیجمنٹ اینڈ ڈسپوزل ترمیمی بل2021 بھی ایجنڈا پر موجود ہوگا، دی گورنمنٹ سیونگز بنک ترمیمی بل 2021 پر قائمہ کمیٹی فنانس کی رپورٹ پیش کی جائے گی، دی پوسٹ آفس نیشنل سیونگز سرٹیفیکیٹ ترمیمی بل2021پر قائمہ کمیٹی رپورٹ بھی ایجنڈا میں موجود ہوگی۔
ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ اجلاس میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن ترمیمی بل2021 قانون سازی کے لئے پیش کیا جائے گا، ملک میں جنس کی بنیاد پر تشدد کے بڑھتے ہوئے کیسز پر تشویش کا نوٹس بھی ایجنڈا کا حصہ بنے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں