فیاض چوہان نے حکومت کا ترجمان بنتے ہی پہلے سےکام کرنے والے تمام ترجمان فارغ کردیے

لاہور: صوبہ پنجاب کے وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن کو ایک بار پھر حکومت پنجاب کے ترجمان کی اضافی ذمہ داری دے دی گئی۔

فیاض الحسن چوہان نے نئی ذمہ داری ملتے ہی بڑا فیصلہ کیا اور حکومت پنجاب کے پہلے سےکام کرنے والےتمام ترجمان فارغ کردیے۔

تمام ترجمانوں کو عہدوں سے فارغ کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق حکومت پنجاب کے واحد ترجمان فیاض الحسن چوہان ہوں گے۔

خیال رہے کہ تحریک انصاف کے 30 سے زائد رہنماؤں کو ترجمان حکومت پنجاب مقرر کیا گیا تھا اور ترجمانوں میں ارکان اسمبلی اورصوبائی وزرا بھی شامل تھے۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھاکہ پرنٹ، الیکٹرونک اورسوشل میڈیا ترجمانوں سے متعلق گزشتہ تمام احکامات منسوخ کردیے ہیں اور اب سےکوئی بھی ترجمان پنجاب حکومت کا ٹائٹل استعمال نہیں کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں