فلک شبیر کی بیٹی کے کان میں اذان دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

پاکستانی گلوکار شبیر کی بیٹی کے کان میں اذان دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

پاکستان کی نامور اداکارہ سارہ خان کی جانب سے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی ہے جس میں سارہ خان کے شوہر فلک شبیر کو اپنی بیٹی کے کان میں اذان دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

https://www.instagram.com/p/CUxLfeBjUBs/?utm_source=ig_web_copy_link

گلوکار فلک شبیر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ بھی جاری کی جس میں انہوں نے اپنے مداحوں کو خوشخبری دی۔

واضح رہے کہ پاکستانی اداکارہ سارہ خان اور گلوکار فلک شبیر کے گھر ننھی پری کی پیدائش آج ہی ہوئی ہے۔

 پوسٹ میں فلک شیر نے اپنے مداحوں کو بتایا کہ اللہ نے ان کے گھر اپنی رحمت بھیجی ہے ۔

فلک شبیر نے بتایا کہ انہوں نے اپنی بیٹی کا نام الیانہ فلک رکھا ہے جو کہ  فلک اور سارہ کی ذات کا حصہ ہے۔

فلک شبیر نے تمام کی دعاؤں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اللہ کی اس رحمت کی خوشخبری سنائی ہے۔

اس سے قبل پاکستانی اداکارہ سارہ خان اور گلوکار فلک شبیر نے اپنے ہونے والے بچے کے لئے سجائے جانے والے کمرے کی ویڈیو شیئر کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں