فالکن آئی واٹس ایپ استعمال کرنے والی پہلی وہیکل لوکیشن ٹریکنگ کمپنی بن گئی

کراچی: نجی شعبے میں پاکستان کی سب سے بڑی وہیکل ٹریکنگ اور فلیٹ مینجمنٹ کمپنی،فالکن آئی،نے پاکستان میں پہلی مرتبہ ’واٹس ایپ فار بزنس ‘چینل کا آغاز کر دیا ہے۔

انڈسٹری میں یہ اپنی نوعیت کی پہلی کمپنی ہے جو کسٹمرز کے لیے چار پاورفل فیچرز کی صورت میں سہولت کی اگلی سطح کا وعدہ کرتی ہے۔

بزنس چینل اکاؤنٹ میں لائیو ٹریکنگ، چیٹ سپورٹ، پروڈکٹ کی تفصیلات ،بروشر،اور ’اکثر پوچھے جانے والے سوالات ‘ (FAQs) جیسے نہایت عمدہ کارکردگی والی سہولتیں شامل کی گئی ہیں۔اس سے پہلے کسٹمر ایکسپیرئینس کے ساتھ، فالکن آئی نے فلیٹ مینجمنٹ اور ٹریکنگ انڈسٹری میں ایک مرتبہ پھر بینچ مارک قائم کر دیا ہے۔

فالکن آئی کے ہیڈ آف مارکیٹنگ اینڈ کسٹمر ایکسپیرئینس، خالد بی وائیں نے کہا:”اگر گزشتہ ڈیڑھ برس کے عرصے نے ہمیں کوئی سبق سکھایا ہے تو وہ یہ کہ کمپنیوں کے لیے پہلے سے بھی زیادہ اہم ہے کہ وہ ایسے چینلوں پرموجود ہوں اور کارگر رہیں جو کسٹمرز کو بہت زیادہ سہولت پہنچاتے ہیں۔ وہیکل لوکیشن سروسز ان فیچرز میں سے ایک ہے جنھیں آج ہمارے کسٹمرز استعمال کرتے ہیں اور اُنھیں واٹس ایپ پر اس سہولت سے مستفید کرتے ہیں کیوں کہ اس طرح ہر باہمی عمل ایک سرے سے دوسرے سرے تک رازداری میں رہتا ہے اور اُن متعدد طریقوں میں سے ایک ہے جہاں ہم کسٹمرز کے اطمینان میں اضافہ کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔“

فوری توجہ دینے والی کسٹمر سکسیس ٹیم کی مدد سے، فالکن آئی نے کسٹمرز کو ان کے وہیکلز کے بارے میں رفتار، ایندھن کے استعمال، درجہ حرارت کی نگرانی، ڈرائیور کی شناخت، ویڈیو سرویلینس پر مشتمل مکمل انسائٹس فراہم کرنے کی مہارت حاصل کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں