عوام کے کندھوں پر ایک اور بوجھ ،ایل پی جی کی قیمت میں 20روپے فی کلو کااضافہ کردیا گیا

حکومت نے مہنگائی کا ایک اور جھٹکا لگاتے ہوئے ایل پی جی کی قیمت میں 20 روپے فی کلوگرام کا اضافہ کر دیا جس کے بعد ایل پی جی175روپے فی کلو سے بڑھ کر 195روپے فی کلو ہوگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی حکومت نے عوام پر مہنگائی کا ایک اور وار کرتے ہوئے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے ، فی کلوگرام گیس کی قیمت میں اضافہ کے بعد گھریلو سلنڈر2060سے بڑھ کر 2300 کا ہوگیا، کمرشل سلنڈر 7925روپے سے بڑھ کر8853 روپے ہو گیا۔

قیمتوں میں اضافے کے بعدگلگت بلتستان اورپہاڑی علاقوں میں ایل پی جی کی قیمت 225روپے فی کلو ہو گئی جبکہ گھریلو سلنڈر 2655روپے کا ہوگیا، کمر شل سلنڈر 10215روپے میں دستیاب ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں