عمر اکمل کو کلب کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل گئی

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے عمر اکمل کو کلب کرکٹ کھیلنے کی اجازت دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق عمر اکمل کو کلب کرکٹ کھیلنے کی اجازت ان کے ری ہیب پروگرام کی ایک کڑی ہے ، پچھلے ماہ سےشروع ہونے والے ری ہیب پروگرام میں اب تک عمر اکمل نے ندامت کے اظہار کے علاوہ اینٹی کرپشن لیکچر میں بھی شرکت کی ہے جبکہ پی سی بی سیکیورٹی اینڈ اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ کے سوالات کےجوابات بھی دیئے ہیں۔

عمر کا ری ہیب پروگرام اگلے ماہ تک مکمل ہوجائے گا،جس کے بعد عمر اس سال ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کے اہل ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں