علی گل پیر کی کورونا ویکسینیشن سے متعلق مزاحیہ وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

پاکستان کے معروف کامیڈین، گلوکار، اداکار و میزبان علی گُل پیر نے کورونا ویکسینز سے متعلق دلچسپ ویڈیو بنا لی۔

کامیڈین، گلوکار، اداکار و میزبان علی گُل پیر نےفوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر لوگوں کو کورونا ویکسین کے بارے میں بڑے دلچسپ انداز میں آگاہ کیا ہے۔

علی گُل پیر نے افواہوں پر دلچسپ ویڈیو بنا کر لوگوں سے اپیل کی کہ کورونا ویکسین سے متعلق بے بنیاد واٹس ایپ پیغامات پر کان نہ دھریں اورجو بھی ویکسین دستیاب ہے لگوالیں۔


اس ویڈیو میں علی گُل پیر ایک انکل کے کورونا ویکسین سے متعلق بھیجے گئے وائس نوٹ پرمزاحیہ انداز میں پیروڈی کرتے نظر آرہے ہیں۔
علی گُل پیرکی جانب سے پوسٹ کی جانے والی ویڈیو کی کیپشن میں لکھا کہ کسی بھی انکل کے بھیجے ہوئے ایسےواٹس ایپ وائس نوٹس کو نہ سنیں اور جاکر ویکسین لگوائیں ۔
انہوں نے مزید لکھا کہ جو ویکسینز دسیتیاب ہیں وہ سب اچھی ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں