کابل : طالبان نے امریکی ڈرون حملے میں 10 شہریوں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے امریکی کارروائی کو قابل مذمت قرار دیا ہے۔
طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے چین کے سرکاری ٹی وی سی جی ٹی این سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی ڈرون حملے میں شہریوں کی ہلاکتیں ہوئیں ۔
انہوں نے حملے کا حکم دینے سے قبل طالبان کو مطلع نہ کرنے پر امریکا کے اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے اس کارروائی کو غیر قانونی قرار دیا۔
واضح رہے کہ افغانستان کے دارالحکومت میں داعش کو نشانہ بنانے کے لیے امریکا کی جانب سے کیے گئے ڈرون حملے کے نتیجے میں بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 10 افراد جاں بحق ہو گئے۔