برطانوی وزیرِ خارجہ ڈومینک راب کا کہنا ہے کہ افغان طالبان سے رابطے پر عالمی سطح پر معاملہ زیرِ غور ہے۔
برطانوی وزیرِ خارجہ ڈومینک راب قطر کے دورے پر پہنچ گئے جہاں انہوں نے قطر کے امیر اور وزیرِخارجہ سے کابل ایئر پورٹ کے انتظامات سے متعلق بات چیت کی۔
ڈومینک راب کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا ہے کہ قطری قیادت سے طالبان سے متعلق وسیع حکمتِ عملی پر بات چیت کی۔
برطانوی وزیرِ خارجہ نے بتایا کہ پاکستان کے وزیرِاعظم عمران خان اور وزیرِخارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقاتیں ہوئیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ سرحدی صورتِ حال پر بات چیت کی اور میں طورخم بھی گیا، برطانوی اور افغان ورکرز کے پاکستان و دیگر ممالک میں داخلے کے لیے کوشش کر رہے ہیں۔
برطانوی وزیرِخارجہ ڈومینک راب نے یہ بھی کہا کہ اس حوالے سے ہم نے عملی اقدامات کرنے سے متعلق بات چیت کی، ہم نے قطریوں، پاکستانیوں اور دیگر شراکت داروں سے بات چیت کی، ہم نے اس معاملے پر جی سیون میں بھی بات چیت کی۔