صہیب مقصود T20 ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی صہیب مقصود کمر کی تکلیف کے باعث ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہو گئے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر نجیب اور فزیو کلف ڈیکن نے کچھ دیر قبل صہیب مقصود کی انجری کا جائزہ لیا۔

میڈیکل پینل کی جانب سے صہیب مقصود کو آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق صہیب مقصود کے متبادل کا فیصلہ جلد کردیا جائے گا۔

واضح رہے کہ صہیب مقصود نیشنل ٹی ٹوئنٹی کے دوران کمر کی تکلیف کا شکار ہوگئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں