صوبہ پنجاب میں کروناکیسز میں اضافہ

پنجاب میں کرونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے پيش نظر 11اضلاع میں ملازمین کی حاضری 50فیصد تک محدود کر دی گئی۔

پنجاب حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ان اضلاع ميں لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان، خانیوال، میانوالی، سرگودھا، خوشاب، گوجرانوالہ اور رحیم یار خان شامل ہیں.

فیصلے کا اطلاق صرف سرکاری دفاتر پر ہوگا۔

واضح رہے کہ این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا سے 89افراد انتقال کرگئے۔

گزشتہ روز 61ہزار651 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 4ہزار103 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے۔ کرونا کے مثبت کیسز کی شرح 6.65 فیصد رہی

اپنا تبصرہ بھیجیں