صوبہ سندھ میں کتے کے کاٹنے سے ہونے والی جان لیوا بیماری کا مریض جناح ہسپتال میں داخل

صوبہ سندھ میں کتے کے کاٹنے سے ہونے والی جان لیوا بیماری ریبیز کا ایک اور کیس رپورٹ ہوا ہے جس کے بعد 22 سالہ مریض کو جناح اسپتال میں داخل کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق جناح اسپتال کی ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی کا کہنا ہے کہ نور خان کو 45 دن پہلے کتے نے کاٹا تھا، کتے نے نور خان کے ہاتھ اور کہنی پر کاٹا تھا۔
ڈاکٹر سیمی جمالی کا کہنا تھا کہ نور خان نے اینٹی ریبیز ویکسین نہیں لگوائی، ویکسین نہ لگوانے سے جان لیوا مرض ریبیز ڈویلپ ہوگیا۔
22 سالہ نور خان کا تعلق سندھ کے علاقے کوٹری سے ہے جسے ریبیز رپورٹ ہونے کے بعد اسپتال میں داخل کرلیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ جناح اسپتال میں اب تک کتے کے کاٹے کے 8 ہزار 650 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، جناح اسپتال میں جان لیوا مرض ریبیز کا یہ آٹھواں کیس ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں