صنعت اور زراعت کے شعبے پاکستان کی ترقی کیلئے کلیدی اہمیت کے حامل ہے،سی پیک اتھارٹی

چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبے کے تحت صنعتی ترقی اور زراعت پر توجہ دی جارہی ہے ۔سی پیک اتھارٹی حکام نے اے پی پی کو بتایا کہ صنعت اور زراعت دونوں شعبے پاکستان کی ترقی کیلئے کلیدی اہمیت کے حامل ہیں۔

یہ وہ دو شعبے ہیں جن میں پاکستان نے وقت کے تقاضوں کے مطابق ترقی نہیں کی ہے اور اسی وجہ سے پاکستان کو معاشی مشکلات کا سامنا رہا ہے۔ سی پیک کے تحت دوسرے مرحلے میں ان دونوں شعبوں پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے اور اس مقصد کے حصول کیلئے تفصیلی منصوبے ترتیب دیے گئے ہیں جن پر کام کا آغاز ہوچکا ہے۔

سی پیک کا دوسرا مرحلہ تجارتی عدم توازن کے مسئلے پر قابو پانے میں نہایت مددگار ثابت ہوگا۔ دوسرے مرحلے میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے ذریعے صنعتی ترقی، زراعت کی میکانائزیشن، سیاحت، ہائی ٹیک فنانس اور سماجی ترقی پر خاص توجہ دی جا رہی ہے۔ملک کے اندر خصوصی اقتصادی زونز قائم کیے جارہے ہیں جس سے پیداواری صلاحیت بڑھے گی،

کثیر تجارتی سرگرمیاں پیدا ہوں گی اور پاکستان کی برآمدات میں اضافہ ہوگا۔ پاکستان کی بڑھتی ہوئی آبادی کی خو راک کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے زراعت کو ترقی دینے کی اشد ضرورت ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں