صدف کنول کی نئی ویڈیو وائرل

پاکستان کی معروف اداکارہ و سُپر ماڈل صدف کنول نے سوشل میڈیا پر اپنی نئی خوبصورت ویڈیو شیئر کی ہے جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

صدف کنول نے سوشل میڈیا ایپ انسٹا گرام پر ایک مختصر سی سلومو ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اُنہیں کھلے آسمان کے نیچے پہاڑی علاقے میں دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں صدف کنول کے عقب میں خوبصورت منظر نظر آ رہا ہے جبکہ اُن کا کسی نے ہاتھ پکڑا ہوا ہے اور وہ کیمرے کی جانب مڑتے ہوئے دیکھ کر ہنس رہی ہیں۔

صدف کنول کے ساتھ کون موجود ہے، یہ تو نہیں معلوم مگر اُن کے کیپشن سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ اپنے شوہر شہروز سبزواری کے ساتھ سیر پر موجود ہیں، ویڈیو میں کوئی آواز بھی نہیں سنی جا سکتی۔

صدف کنول نے اپنی اس ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے ’ہر جگہ تمہارے ساتھ ۔‘

اپنا تبصرہ بھیجیں