صدر مملکت کی طرف سے ارشد ندیم اور طلحہ طالب کے لیے 10, 10 لاکھ روپے انعام

صدر مملکت عارف علوی  نے ٹوکیو اولمپکس میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ارشد ندیم اور طلحہ طالب کو ھلیٹس کو دس، دس لاکھ روپے کیش ایوارڈز سے نوازا دیا۔

جاپان کے شہر ٹوکیو میں ہونے والے اولمپکس گیمز میں شاندار کارکردگی دکھانے والے ارشد ندیم اور طلحہ طالب نے بین الصوبائی رابطہ کی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی سربراہی میں صدر پاکستان عارف علوی سے ملاقات کی۔

اس موقع پر ڈی جی اسپورٹس بورڈ اور ارشد ندیم کے کوچ فیاض بخاری بھی موجود تھے۔

صدر پاکستان نے دونوں ایتھلیٹس کی کارکردگی کو سراہا اور مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

اس کے علاوہ ارشد ندیم اور طلب طالب نے صدر پاکستان کو اپنے مستقبل کے پلانز سے آگاہ کیا۔

بین الصوبائی رابطہ کی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے بتایا کہ پاکستان اسپورٹس بورڈ شروع دن سے دونوں ایتھلیٹس کے ساتھ ہے اور مستقبل میں بھی ان کے پلان پر اسپورٹس بورڈ ان سمیت دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

صدر پاکستان نے اختتام میں ارشد ندیم اور طلحہ طالب کو دس دس لاکھ جبکہ کوچ فیاض بخاری کو پانچ لاکھ روپے کا کیش ایوارڈ دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں