ڈیوک آف ایڈنبرا شہزادہ فلپ کی وصیت ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کے ’وقار و مؤقف‘ کی حفاظت کی خاطر کم از کم 90 سال تک خفیہ رہے گی۔
برطانوی ہائی کورٹ کے فیصلے کے مطابق شہزاہ فلپ کی وصیت کم از کم 90 سال تک خفیہ رہے گی۔
خیال رہے کہ شاہی خاندان کے قدیم رواج کے مطابق شاہی خاندان کے سینئر رکن کی موت کے بعد عدالتوں سے کہا جاتا ہے کہ وہ وصیت کو سیل کر کے محفوظ کر لیں۔
وصیت کو محفوظ کروانے کا مقصد اسے عام عوام سے دور رکھنا ہے، عوام کو شاہی خاندان کی وصیتوں کے بارے میں کوئی آگاہی نہیں دی جا سکے گی۔
واضح رہے کہ ملکہ برطانیہ کے شوہر ڈیوک آف ایڈنبرا پرنس فلپ رواں برس 9 اپریل کو 99 برس کی عمر میں چل بسے تھے۔