شہباز شریف تین روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف تین روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ائیرپورٹ پر صوبائی رہنماؤں نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا استقبال کیا۔

ذرائع کے مطابق کارکنان کی بڑی تعداد شہباز شریف کے استقبال کے لیے ائیرپورٹ پہنچی تھی۔

واضح رہے کہ شہباز شریف میڈیا سے گفتگو کیے بغیر ہوٹل روانہ ہوگئے.

اپنا تبصرہ بھیجیں