اکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکر م کی اہلیہ شنیرا اکرم نے پاکستان کو محفوط ترین ملک قرار دے دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں شنیرا اکرم کا کہنا تھا کہ دنیا میں کوئی ایسی جگہ نہیں جہاں میں پاکستان سے زیادہ محفوظ محسوس کرتی ہوں۔
There is no place in the world I feel more safe than in Pakistan 🇵🇰
— Shaniera Akram (@iamShaniera) September 18, 2021
سابق کپتان کی اہلیہ کی جانب سے بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب نیوز ی لینڈ کی کرکٹ ٹیم نے پاکستان میں سیکیورٹی خدشات کو بنیاد بنا کر کرکٹ سیریز منسوخ اور وطن واپسی کا اعلان کیا ہے۔