ٹی ٹوئنٹی میں 11 ہزار رنز؛ شعیب ملک ایشیا کے پہلے بلے باز بن گئے

قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 11 ہزار رنز بنانے والے تیسرے جب کہ ایشیا کے پہلے کرکٹر بن گئے۔

انہوں نے یہ سنگ میل نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں سدرن پنجاب کے میچ کے دوران 26 رنز کی اننگز کھیل کر حاصل کیا۔

ان سے قبل کرس گیل پہلے اور کیرون پولارڈ دوسرے نمبر پر ہیں، شعیب ملک مجموعی طور پر یہ سنگ میل عبور کرنے والے دنیا کے تیسرے کرکٹر ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں