شدید دھند کے باعث ٹرینوں کا شیڈول بری طرح متاثر، گھنٹوں کی تاخیر

پنجاب اور سندھ میں شدید دھند کی وجہ سے ٹرینوں کا شیڈول بری طرح متاثر ہوا ہے۔

ترجمان ریلوے کے مطابق دھندکے باعث مسافر ٹرینیں 2 سے 8 گھنٹے تاخیر کا شکار ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ کراچی سے آنے والی بزنس ایکسپریس 8 گھنٹے تاخیر کا شکار ہے جب کہ پاکستان ایکسپریس 6 گھنٹے، عوام ایکسپریس اورکراچی ایکسپریس 5 گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔

ترجمان کے مطابق بابا ایکسپریس اور علامہ اقبال ایکسپریس 4 گھنٹے، قراقرم ایکسپریس، جعفر ایکسپریس اور شاہ حسین ایکسپریس 3گھنٹے تاخیر کا شکار ہیں۔

اس کے علاوہ کراچی سے راولپنڈی جانے والی تیز گام اور ملت ایکسپریس3گھنٹے تاخیر کا شکارہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں