شام کے شہر الحسکہ میں داعش کے جنگجووں نے جیل پر حملہ کر کے اپنے 20 ساتھیوں کو چھڑا لیا ۔
العربیہ کے مطابق داعش کے حملہ آوروں نے الحسکہ میں جیل کے دروازے پر کار بم دھماکے کے ذریعے حملہ کیا جس کے بعد محافظوں سے جھڑپ ہوئی ۔ اس موقع پر جنگی طیاروں نے بھی الحسکہ کی غویران جیل کے اوپر پروازیں کر کے اپنی فورسز کی مدد کیلئے بمباری کی ۔
حکومتی میڈیا نے اعتراف کیا کہ دہشتگرد تنظیم کے 20 ارکان جیل سے فرار ہو گئے ہیں ۔ ایک اور خبر ایجنسی کے مطابق داعش عناصر نے تین ایندھن کے ٹینک الحسکہ کے جنوب میں دھماکے سے اڑا دیے ۔