شادی‌سے‌انکار‌کیوں‌کیا، شادی شدہ عورت پر تیزاب پھینک دیا گیا

بہاولپور میں شادی سے انکار پرشادی شدہ خاتون پر تیزاب پھینک دیا گیا جبکہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ پرانا حاصل پور میں پیش آیا جہاں شادی شدہ خاتون پر تیزاب پھینکا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ خاتون کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ خاتون کا 20 فیصد تک جسم متاثر ہوا ہے۔

متاثرہ خاتون نے پولیس کو بیان میں بتایاکہ ملزم سلیم، شوہر سے طلاق لینے اور اپنے ساتھ شادی پر مجبور کرتا تھا تاہم انکار پر ملزم نے تیزاب پھینکا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کی مدعیت میں گرفتار ملزم کےخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں