اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبوں نے ملک میں پائیدار معاشی ترقی کی مضبوط بنیاد رکھ دی ہے۔
وزیر اعظم عمران خان کی چین کے قومی ترقی اور اصلاحاتی کمیشن کے چیئرمین سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں سی پیک کے جاری منصوبوں اور مستقبل کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
بیجنگ، چین کے سیاسی، مشاورتی کونسل کے وائس چیئرمین بھی ملاقات میں شریک تھے۔
اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ سی پیک، بی آر آئی منصوبے کا اہم جزو ہے اور سی پیک منصوبوں نے ملک میں پائیدار معاشی ترقی کی مضبوط بنیاد رکھ دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین کے قومی ترقی اور اصلاحاتی کمیشن کا تعاون قابل تحسین ہے جبکہ پاکستان اور چین گوادر کو خطے کا معاشی مرکز بنانے کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے۔
عمران خان نے کہا کہ کورونا کے باوجود چین کے تعاون سے سی پیک منصوبوں پر کام جاری ہے۔