سونے کی قیمت میں حیران کن اضافہ

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 950 روپے اضافہ ہوگیا۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 950 روپے اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 10 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 815 روپے اضافے سے 94 ہزار 736 روپے ہے۔ صرافہ بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 22 ڈالر بڑھ کر ایک ہزار 822 ڈالر ہوگئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں