سونے کی قیمت بھی آسمان کو چھونے لگی

پاکستان میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی قیمت میں 400 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونا ایک لاکھ 12 ہزار 700 روپے کا ہوگیا ہے۔ دس گرام سونے کی قیمت 342 روپے اضافے سے 96 ہزار 622 روپے ہوگئی ہے۔ دوسری جانب عالمی منڈی میں سونےکی قدر 2 ڈالر کم ہوکر ایک ہزار 1787 ڈالر فی اونس ہے۔

خیال رہے کہ آج روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں 84 پیسے کا اضافہ ہوا اور یہ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ پاکستان میں ڈالر کی قیمت 168 روپے 94 پیسے ہوگئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں