سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کی کمی

آج ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 200 روپے کم ہوئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 200 روپے کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 13 ہزار 500 روپے ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قدر 172 روپے کم ہو کر 97 ہزار 308 روپے ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 18 ڈالر کم ہو کر ایک ہزار 730 ڈالر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں