سنیتا مارشل بھی عائزہ خان کے برائیڈل فوٹو شوٹ سے متاثر ہو گئیں

پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ و سپرما ڈل سنیتا مارشل بھی عائزہ خان کے برائیڈل فوٹو شوٹ سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکیں۔

سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق صف اول کی اداکارہ و ماڈل عائزہ خان نے گزشتہ روز فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے نئے برائیڈل فوٹو شوٹ کی خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں جس میں انہوں نے سنہرے رنگ کی دیدہ زیب میکسی پہنی ہوئی ہے۔


سینکڑوں مداحوں کی ساتھ ساتھ پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ وسپر ماڈل سنیتا مارشل کو بھی دلکش عائزہ خان کا نیا برائیڈل فوٹو شوٹ پسند آگیا اور انہوں نے کمنٹ سیکشن میں تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ زبردست ماشاءاللہ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں