سندھ ہائیکورٹ کا ایک ماہ میں دودھ کی قیمت کا تعین کرنے کی ہدایت

کراچی: سندھ ہائیکورٹ میں دودھ قیمت میں اضافے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ اسسٹنٹ کمشنر اعجاز حسین عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے کمشنر کراچی کو ایک ماہ میں دودھ کی قیمت کا تعین کرنے کی ہدایت کردی۔

سندھ ہائیکورٹ کا کمشنر کراچی سے دودھ کی قیمت کا مسئلہ ایک ماہ میں حل کرنے سے متعلق تحریری یقین دہانی جمع کرانے کا حکم بھی دیا ہے۔ ایک ماہ میں دودھ کی قیمت کا تعین نہ کیا تو توہین عدالت کی کارروائی کی جائے گی، وکیل درخواست گزار کے مطابق عدالت نے دودھ کی قیمت 94 روپے مقرر کی تھی،ڈیری فارمر،ریلٹیر نے دودھ کی قیمت بڑھا کر 130 روپے فی لیٹر فروخت کررہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں